نیب اور سپریم کورٹ کو دباﺅ میں لانے کیلئے ڈرامہ رچایا جارہاہے: عمران خان

راولپنڈی(ویب ڈیسک) لیاقت باغ راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کی جانب سے آزادی جلسے کا آغاز ہو چکا ہے جس سے شیخ رشید اور پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے خطاب کیا۔ عوامی مسلم لیگ کے لیاقت باغ راولپنڈی میں آزادی جلسے آغاز ہو گیا ہے، بارش کے باوجود عوام کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں موجود ہے جب کہ شیخ رشید اور پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان پارٹی کے دیگر سینئر رہنماو¿ں کے ہمراہ اسٹیج پر موجود ہیں۔ عوامی تحریک کے جلسے سے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی خطاب کریں گے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف یہ پوچھتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا گیا، آپ کو اس لیے نکالا گیا کیوں کہ آپ نے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا ہے، آپ نے قوم کو بھکاری بنایا، پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا، قوم سے جھوٹ بولا اس لیے نکالا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف 184 دن عدالت میں اور پھر اس کے بعد جے آئی ٹی میں صفائی پیش نہ کرسکے، اس کے بعد عدالت انہیں نکالے نہیں تو کیا ان کا منہ چومے۔
عمران خان کا خطاب دیکھیے کیلئے ویڈیو پر کلک کریں ۔

خاص خبریں


imran khan toda.jpg
asif ali zardari
panama
ch nisar ali khan

سائنس اور ٹیکنالوجی


chakotra.jpg

تازہ ترین ویڈیوز


تصاویر

HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five © 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE | All rights of the publication are reserved by channel-5.tv