pti 222222

نواز شریف نے خود اپنے خلاف سازش کی, اب کیاہوگا؟, تحریک انصاف نے واضح کردیا

لاہور/اسلام آباد(نمائندگان خبریں) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ پندرہ بیس ہزار لوگ اکٹھے کرنے سے نوازشر ےف خود کوسچے ثابت نہیںکر سکتے‘ نوازشریف کی ریلی میں صرف باجا پارٹی شامل ہے پارٹی کی قیادت شامل نہیں ہے، شریف فیملی آنے والے دنوں میں ضمانتیں کروا رہے ہوں گے یا اڈیالہ جیل جائیں گے‘تین دن سے یہ سن سن کر کان پک گئے ہیں کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے میاں اسلم اقبال، عمر سرفرازچیمہ اور ڈاکٹر شاہد صدیق خان کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹان میں پریس کانفرنس کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو اندھیروں میں دھکیلا جارہا ہے، نوازشریف یہ کہہ رہے ہیں کہ سازش ہو رہی ہے لیکن یہ نہیں بتا رہے کہ سازش کون کررہا ہے ، انہوں نے کہاکہ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا ہے اور اب آپ سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف زہر اگل رہے ہیں اور ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں، پانامہ لیکس کسی پاکستانی یاسیاستدان نے نہیں بنایا بلکہ انٹرنیشنل ایشو ہے جس میں نوازشریف سمیت کئی ممالک کے لوگوں کے نام آئیں ہیں ، پاکستان کی کسی ایجنسی نے آپ کی پراپرٹی کے متعلق نہیں بتایابلکہ انٹرنیشنل ایجنسی نے بتایا، آ پ نے خود سپریم کورٹ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا، سپریم کورٹ کی تحقیقات کے بعد دوججز نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا اورتین ججز نے مزید تحقیقات کا حکم دیا اوراعلی عدلیہ نے جے آئی ٹی بنانے حکم دیا، جے آئی ٹی بننے پر آپ نے اعتراض نہیں کیا بلکے مٹھائیاں بانٹیں اور چیخ چیخ کر عوام کوبتاتے رہے کہ نوازشریف کے خلاف تحقیقات میں کچھ ثابت نہیں ہوا، جے آئی ٹی نے شریف فیملی سے13 سوالوں کے جواب پوچھے جس پرشریف فیملی جواب دینے میں ناکام رہی ، جے آئی ٹی نے سوال پوچھا کے کہ گلف سٹیل کیسے لگائی، حسن اور حسین اتنے امیر تھے کہ وہ فلیٹ خرید لیتے، 2013 تک انھوں نے تیرہ کمپنیاں بنائی، فوادچوہدری نے کہاکہ آج میاں صاحب کہتے ہیں مجھے دس ہزار درہم پر نااہل کیا گیا تو یہ کمپنیاں کہاں سے آئیں تھیں، 88 کروڑ مریم نواز کے اکاونٹ میں رات و رات کیسے منتقل ہوئے ،انہوں نے کہا کہ جہلم ، لالہ موسی گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور کے لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ ہوا کیا ہے اور شریف فیملی نے کیسے کرپشن کی تھی ،فواد چوہدری نے مطالبہ کیاکہ نوازشریف کھل کر بتائیں کیا پاکستان کے ادراے، یو اے ای کی حکومت اور بیرون ملک کا میڈیا آپ کے خلاف سازش کر رہے ہیں کیا،نواز شریف کے خلاف سازش ان کے بچوں نے کی ہے جنہوں نے جھوٹے ڈاکومنٹس بنائے ، فواد چوہدری نے کہاکہ پندرہ بیس ہزار لوگ اکٹھے کرنے سے آپ سچے ثابت نہیں ہوں گے، نوازشریف کی ریلی میں صرف باجا پارٹی شامل ہے پارٹی کی قیادت شامل نہیں ہے، شریف فیملی آنے والے دنوں میں ضمانتیں کروا رہے ہوں گے یا اڈیالہ جیل جائیں گے۔تحرےک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ومرکزی ڈپٹی جنرل سےکرٹری مراد سعےد اور وزےراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائےوسٹاک وفشرےز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ (ن )لےگ نے عدالتی فےصلے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے سرکاری وسائل پر اپنے آقا کی رائےونڈ تک پہنچنے کےلئے استقبالےے لگائے ہےں ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزےراعلیٰ کے معاون خصوصی محب اللہ اور مراد سعےد نے کہاکہ ن لےگ بڑے کاروان میں اپنے بدعنوان لےڈر لے جاتے ہوئے عوام کو ےہ دھوکہ نہےں سکتے ، کہ ان کالےڈر صادق اور امین ہے ، انہوں نے کہاکہ اگر نوازشرےف وقت پر استعفیٰ دےتے تو آج ذلت ورسوائی کا سامنا نہ کرناپڑتا ، تاہم پی ٹی آئی ان کا آخری دم تک پےچھا کرے گی ، اور ان سے ملک وقوم کا لوٹا ہوا اےک اےک پےسہ واپس لے گی، اس موقع پر انہون نے کہاکہ ن لےگ کو اپنے کئے کی سزا ملی ہے انہوں نے قوم کے مےنڈےٹ کا مذاق اڑا کر اس قوم وملک سے زےادتی کی ہے ، اسلئے عدالت نے عدل کا فےصلہ کرکے ان کو تاحات نا اہل کردےا ، دونوں رہنماﺅں نے اس موقع پر پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اور انہےں پارٹی کی ٹوپیاں پہنائےں۔تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے راولپنڈی سے لاہور کا بے ہنگام سفر کر کے عوامی کی مشکلات میں اضافہ اور کاروبار کی تباہی کا ساما ن کیا ۔عبدالعلیم خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نااہلی کا تمغہ سجاکر گھر لوٹنے والے نواز شریف کے استقبال کیلئے پنجاب بھر میں نظام زندگی مفلوج کردیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ملک میں عدل وانصاف کی حکمرانی کی بنیاد رکھ دی ، سیاست کو کرپشن کا کاروبار بنانے والوں کو اپنا انجام صاف نظر آنے لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر دور اقتدار میں ملک کو کرپشن،مہنگائی،لوڈشیڈنگ کے تحفے دینے والے کس منہ سے انقلاب کے دعوے کررہے ہیں،یہ صرف کرپشن اور انتشار پیدا کرسکتے ہیں۔

خاص خبریں


imran khan toda.jpg
asif ali zardari
panama
ch nisar ali khan

سائنس اور ٹیکنالوجی


chakotra.jpg

تازہ ترین ویڈیوز


تصاویر

HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five © 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE | All rights of the publication are reserved by channel-5.tv