”رو عمران رو“ کے نعروں پر نواز شریف کا حیران کُن ردعمل

لاہور (رپورٹنگ ٹیم) سابق نواز شریف نے نا اہلی کے بعد جی ٹی روڈ پر چار روز کے سفر کے اختتام کرکے لاہور داتا دربار پہنچنے پر استقبالی جلسے سے خطاب کر رہے تھے کہ کارکنوں نے رو عمران رو کے واشگاف نعرے بلند کر نا شروع کر دیا جس پر نواز شریف نے کہا کہ وہ دیکھ رہا ہے وہ یہی کر رہا ہے وہ ایسا ہی کر رہا ہے جس پر پنڈال میں عوام نے دوبارہ نعرے لگائے اورنواز شریف کو تقریر روکنے پر مجبور کر دیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ غریبوں کا چولہا جلے گا۔ کیا غریبوں کا چولہا جلنا شروع ہوا ہے کہ نہیں ؟ بجلی آنا شروع ہوئی ہے کہ نہیں ؟ گیس آ نے لگ گئی ہے؟ غریبوں کو سہولتیں ملی ہیں کہ نہیں؟ غریب کی بیٹی اپنے سکول کالج آرام سے جا رہی ہے، سڑکیں بن رہی ہیں، امن قائم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام نے کہا تھا کہ نواز شریف امن قائم کرنا، ترقی لانا۔ اگر اتنے اچھے کام ہور ہے ہیں تو وزیرا عظم کے ساتھ یہ سلوک کیا جاتا ہے؟ سترہ وزرائے اعظموں کو اوسط ڈیڑھ سال ملے ہیں جبکہ ڈکٹیٹروں نے 30 سال کھائے ہیں، اب ایسا نہیں چلے گا اور نہ ہی چلنے دیں گے۔

خاص خبریں


imran khan toda.jpg
asif ali zardari
panama
ch nisar ali khan

سائنس اور ٹیکنالوجی


chakotra.jpg

تازہ ترین ویڈیوز


تصاویر

HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five © 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE | All rights of the publication are reserved by channel-5.tv