فاروق ستار نے وزیراعظم سے اہم مطالبہ کر دیا

کراچی (وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر ہاﺅس کراچی میں ہفتہ کے روز ایم کیو ایم کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی قیادت میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کے رہنماﺅں نے شکایات کے انبار لگادیئے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی اور حیدر آباد میں ایم کیو ایم کے بند دفاتر کھولنے اور ایم کیو ایم کے گرفتار کارکنان کی فوری رہا ئی کا مطالبہ کیا۔ایم کیو ایم کے وفد نے کراچی میں کچرا اٹھانے سے لیکر میئر کراچی کو اختیارات دلانے سمیت تمام مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کراچی میں ترقیاتی کاموں سے متعلق ایم کیو ایم کو یقین دلایا کہ انہیں فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں امن کے حوالے سے ایم کیو ایم کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایاکہ دفاتر کھولنے کی اجازت دینا صوبائی حکومت کا معاملہ ہے تاہم اس پر وہ حکومت سندھ سے بات کریں گے۔ انہوں نے ایم کیو کے وفد سے کہا کہ جن کاکنوں کے مقدمات عدالتوں میں وہ انہیں سامنا کریں۔عدالتیںآزاد ہیں اور سب کو انصاف ملے گا۔حکومت عدالتی امور میں عدم مداخلت پر کاربند ہے۔ بعد ازاں گورنر ہاﺅس میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کراچی کیلئے 25ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا اس پیکیج کے تحت کراچی یونیورٹی میں میڈیکل کالج قائم کیا جائے گا۔ پیکیج میں روڈ اور انفراسٹرکچر کی تعمیر،پانی کی اسکیموں کے ساتھ عوام کی فلاح کی تمام اسکیمیں شامل ہیں۔ وزیر اعظ نے کہا کہ کے۔4پروجیکٹ پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔ تاکہ کراچی کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب ہو۔ انہوں نے کہا گورنر سندھ کینگرانی میں ترقیاتی پیکیج شروع ہوگا اور اس میں حکومت سندھ سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

خاص خبریں


imran khan toda.jpg
asif ali zardari
panama
ch nisar ali khan

سائنس اور ٹیکنالوجی


chakotra.jpg

تازہ ترین ویڈیوز


تصاویر

HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five © 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE | All rights of the publication are reserved by channel-5.tv