اگر آپ کی عمر 50 ہے اور 25سال کے نظر آنا چاہتے ہیں تو یہ خبر لازمی پڑھیں

ممبئی(ویب ڈیسک )عمرصرف ایک نمبرہے اس کا انسانی شخصیت اور خوبصورتی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، یہ محاورہ بالی ووڈ حسیناو?ں پر بالکل فٹ بیٹھتا ہے کیونکہ شوبز کی متعدد حسیناو?ں کی عمر 40 سال یا اس سے زائد ہے لیکن دیکھنے میں وہ کسی نوجوان اداکارہ سے کم نظر نہیں آتیں۔یکم نومبر 1973 کو پیدا ہونے والی سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے 43 سال کی عمر میں بھی کسی نوجوان حسینہ سے کم نظرنہیں آتیں،ایشوریا کے دیوانوں کی تعداد آج بھی لاکھوں میں ہے جب کہ بالی ووڈ کے پروڈیوسرز و ہدایت کاروں کی اپنی فلم کے لیے پہلی پسند آج بھی ایشوریا ہی ہیں۔کائنات کی حسین ترین خاتون کا خطاب حاصل کرنے والی نامور اداکارہ سشمیتا سین کا جنم 19 نومبر 1975 میں ہوا تھا، 42 سال کی عمر میں بھی سشمیتا کا شمار بالی ووڈ کی حسین ترین خواتین میں ہوتا ہے۔نامور اداکارہ شلپا شیٹھی کے بارے میں یہ کہا جائے کہ وقت ان پر آکر ٹھر گیا ہے تو غلط نہ ہوگا، 8جون1975 کو پیدا ہونے والی شلپا نے زندگی کی 42 بہاریں دیکھ لی ہیں لیکن انہیں دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ وہ ادھیڑ عمری میں داخل ہوچکی ہیں، شلپا کی سدا بہار خوبصورتی کاراز بہترین ڈائیٹ اور یوگاہے، یوگا کی مختلف مشقوں نے انہیں ا?ج بھی جوان بنایا ہوا ہے۔یکم جنوری 1975 کو پیدا ہونے والی نامور اداکارہ سونالی بیندرے 42 سال کی ہوچکی ہیں لیکن وہ ا?ج بھی کئی اداکاراﺅں سے زیادہ خوبصورت نظر آتی ہیں۔بالی ووڈ کی نامور اداکارہ روینہ ٹنڈن کی تاریخ پیدائش 26 اکتوبر 1974 ہے اور وہ رواں سال پورے 42 برس کی ہوچکی ہیں ، تاہم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں روینہ ادھیڑ عمر خاتون کے بجائے خوبصورت اور نوجوان لڑکی دکھائی دے رہی ہیں۔پریتی زنٹا کا شمار بالی ووڈ کی خوبرو اداکاراو?ں میں ہوتا ہے، 31 جنوری 1975 کو جنم لینے والی پریتی کی عمر بھی 42 برس ہے لیکن ا?ج بھی خوبصورتی میں ان کا کوئی مقابلہ نہیں۔بالی ووڈ کی مشہور ترین اداکارہ کاجول زندگی کی 43 بہاریں دیکھ چکی ہیں،گزشتہ روز ہی انہوں نے اپنی 43 ویں سالگرہ منائی ہے ، لیکن وہ ا?ج بھی موجودہ دور کی کسی بھی اداکارہ سے کم نظر نہیں ا?تیں۔ماضی کی خوبرو اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرچکی ہیں،عموماً شادی کے بعد خواتین موٹی ہوجاتی ہیں جس سے ان کا حسن ماند پرجاتا ہے لیکن ارمیلا نے اپنی خوبصورتی کو ماند نہیں پڑنے دیا۔

خاص خبریں


nawaz shareef khabrain
asif ali zardari
umer akmal

سائنس اور ٹیکنالوجی


chakotra.jpg

تازہ ترین ویڈیوز


تصاویر

HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five © 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE | All rights of the publication are reserved by channel-5.tv