میڈیا کی وجہ سے عوام میں اپنے حقوق کا شعور بیدا ر ہوا ہے

لاہور(شوبزڈیسک) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ میڈیا کی وجہ سے عوام میں اپنے حقوق کا شعور بیدا ر ہوا ہے ، اگر ہمیں ترقی یافتہ اور مہذب ممالک کی فہرست میں شامل ہونا ہے تو اس کےلئے تعلیم کے شعبے میں ایمر جنسی کا نفاذ کرنا ہوگا، پرستاروں کی طرف سے ملنے والی عزت میری زندگی کا سرمایہ ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ دنیا میں جتنی بھی اقوام نے ترقی کی ہے انہوں نے خود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا ہے اس لئے ہمیں بھی اس طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نصاب تعلیم کو یکساں کرے تاکہ طبقاتی تقسیم ختم ہو اور ہر کسی کو آگے بڑھنے کے برابر مواقع میسر آئیں۔ انہوں نے اپنی فنی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں ۔ ہمیشہ صاف ستھری شاعری پر مبنی گیت پیش کئے۔

اور یہ میری پہچان ہے جس پر مجھے فخر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ فنکار پرستاروں کے بغیر کچھ بھی نہیں اور میرا بھی اپنے پرستاروں سے رابطہ رہتا ہے اور اگر انہیں کسی فنکار کا اثاثہ کہا جائے تو یہ غلط نہیں ہوگا۔

خاص خبریں


nisar ali khan
maryam nawaz

سائنس اور ٹیکنالوجی


internet
machine.jpg
charge-battery-without-charge
jhula.png

تازہ ترین ویڈیوز


تصاویر

HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five © 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE | All rights of the publication are reserved by channel-5.tv